حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل "یحیی سریع"نے کہا: ہماری فضائیہ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے انتہائی اہم اور حساس علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: یہ حملے سعودی جارحیت کا جواب ہیں۔
بریگیڈیئر جنرل "یحیی سریع" نے مزید کہا: یمن کی فضائیہ کے چار ڈرون طیاروں نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے انتہائی اہم اور حساس علاقوں پر حملے کئے ہیں اور خدا کے لطف و کرم سے یہ حملے صحیح نشانے پر لگے ہیں۔
انہوں نے کہا: یہ حملے یمن کے خلاف جاری جارحیت اور محاصرے کے جواب میں ہمارا بنیادی اور قانونی حق ہیں۔ جب تک یہ جارحیت اور محاصرہ جاری رہے گا ہماری جوابی کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔